ڈیم کیلئے عطیات ، امریکا میں موجود سینیٹر فیصل جاوید کی زبردست پذیرائی

328

واشنگٹن، دسمبر 9 (اے پی پی ): ڈیموں کی تعمیر، عطیات جمع کرنے کے لئے امریکا میں موجود سینیٹرفیصل   جاوید کی زبردست پذیرائی ہوئی ، فیصل جاوید نے کہا ڈیمز کیلئے دل کھول کرحصہ ڈالنے پر اہل وطن سلام کےمستحق ہیں، اہل وطن سےاپیل کرتاہوں آگےبڑھیں اورڈیم فنڈمیں حصہ ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے ڈیم کے لئے عطیات بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، عطیات جمع کرنےکے لئے امریکا میں موجود سینیٹر فیصل جاوید کی زبردست پذیرائی ہوئی۔

فیصل جاوید نے کہا اللہ ہرسال145ملین ایکڑفٹ پانی ہمیں نصیب کرتےہیں، بدقسمتی سےہم محض13.7ملین ایکڑفٹ پانی ہی بچاپاتےہیں، پاکستان کوسالانہ کم ازکم 40 ملین ایکڑفٹ پانی درکارہے، ذخائرآب نہ ہونےسے29 ملین ایکڑفٹ پانی ضائع ہوجاتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبی ذخائرکی تعمیروقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہمارےپاس 2 ڈیمزہیں، جن میں 4ماہ کے مقابلے میں 1ماہ کا پانی ہے، ہمارے مقابلے میں بھارت 6ماہ کیلئے پانی جمع کرسکتا ہے جبکہ امریکا30 ماہ، مصر33 ماہ تک کے پانی کے ذخیرے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اے پی پی / سہیل

وی این ایس واشنگٹن