ایوان صدر کے دروازے عام عوام کیلئے کھل گئے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آنے والے شہریوں کو خوش آمدید

249

اسلام آباد8دسمبر2018(اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  آنے کے بعد عوام اور حکومتی نمائندوں  کے درمیان فاصلوں کو کم  کرنے کیلئے  اقدامات جاری ہیں ۔عوام کیلئے گورنر ہاوسز کے دروازےکھولنے کے بعد ،اسی سلسلے میں آج ایوان صدر کے دروازوں کوبھی  عام عوام کیلئے کھول دیا گیاہے۔جس کے بعد ایوان صدر کی سیر کیلئے عوام کی ایک بڑی تعدا د  پہنچی جنہوں نے اس اقدام کو خوب سراہا۔اس موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور شہریوں میں گھل مل گئے۔ایوان صدر میں آئے ہوئے لوگوں نے صدر مملکت کا بھر پور خیر مقدم کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت نے کہا کہ  ایوان صدر آنیوالے عوام کامشکو رہو،عوام کو ایوان صدر میں  خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سے متصل پارک کو بھی  جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا جبکہ عوام کیلئے تاریخی چیزیں بھی ایوان صدر میں رکھی جائیں گی ۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا چاہتے ہیں،صبح سے 8سے 10ہزار لوگ ایوان صدر آ چکے ہیں،عوام نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا،مطالعاتی دوروں کیلئے ایوان صدر کے دروازے کھلے ہیں،کسی سے مخالفت نہیں، صدر کا عہدہ وفاق کی علامت ہے۔

اے پی پی /حمزہ/حامد بلال

وی این ایس اسلام آباد