امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

450

اسلام آباد، 20 جنوری (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے  وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، ‎ ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اقتصادی، تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی مختلف پہلوؤں کا بھی  جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ سینٹر گراہم نے پچھلے سال اکتوبر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ کے دوران دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔امریکی سینیٹر کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات  متوقع ہے۔

امریکی سینیٹر گراہم سینٹ جوڈیشل کمیٹی کے سربراہ، آرمڈ سروسز اور بجٹ کمیٹیوں کے سینیئر رکن ہیں۔

اے پی پی/وسیم /رضوان

وی این ایس اسلام آباد