پاکستان نے ایشین جونیئر ٹیم سکواش چیمپین جیت لی، روایتی حریف بھارت کو 0-2سے شکست

281

اسلام آباد، 20 جنوری(اے پی پی): سکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے ایک اور اچھی خبر آ گئی پاکستان ایشین جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ کا چیمپین بن گی۔ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 0-2سے شکست سے دی۔

پاکستانی پلیئرز فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا۔پہلے فائنل میں فرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر چوہڑانی کیخلاف 2-3سے فتح حاصل کی، فرحان ہاشمی نے میچ 2-11, 9-11, 7-11, 11-5, 9-11سے جیتا جبکہ دوسرے فائنل میچ میں عباس زیب نے  جارحانہ کھیلتے ہوئے اتکرش بیہانی کیخلاف 0-3گیم سے فتح سمیٹی اور بھارتی پلیئر کو دوسرے فائنل میں 4-11, 2-11, 6-11سے شکست دے  کر چیمپین شپ اپنے نام کر لی۔

چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے  بعد  کھلاڑیوں  نےپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی  لگائے۔

اے پی پی/وسیم/رضوان

وی این ایس اسلام آباد