انصاف اور قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی

206

 

 

پشاور، 22 جنوری (اے پی پی): ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نےکہا ہے کہ قانون کسی کو  بھی نہتے شہریوں پر گولی چلانے کی اجازت نہیں دیتا، ساہیوال واقعے پر جی آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے رپورٹ آنے کے بعد مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا  کہ وزیراعظم قطر کے دورے پر ہیں ، انہوں نے بھی اس حوالے سے سختی سے ہدایت جاری کی ہے۔ میں کوئی وکیل ہوں اور نہ ہی جج،  جے آئی ٹی رپورٹ آنے سے قبل کسی کو بھی قصور وار نہیں ٹہرا سکتا اور نہ ہی مذہب اور قانون تقاضے  پورے کئے بنا سزا کی اجازت  دیتے ہیں ۔ ساہیوال واقعے سے متعلق تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔

اے پی پی/صائمہ حیات خان/فرح

وی این ایس پشاور