انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں چار پیسے کی کمی

265

اسلام آباد، جنوری 28 (اے پی پی): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج بروز پیر ڈالر کی قیمت میں چار پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 138 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا لین دین 138 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

اے پی پی /سعیدہ/حامد

وی این ایس اسلام آباد