پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ، 100 انڈیکس میں 122.10 پوائنٹس کا اضافہ

199

اسلام آباد ، جنوری 28(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے  پہلے روز پیر کو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 122.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40386.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 264 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میں193 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 458 پوائنٹس پر چلا گیا. اس کے بعد مارکیٹ میں کمی کا رجحان نظر آیا او ر پہلے سیشن میں ہی ایک وقت میں انڈیکس تین اعشاریہ پچپن پوائنٹس تک پہنچ گیا جس سے انڈیکس 40 ہزار 268 پوائنٹس پر چلا گیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر سنبھل گئی ۔ دوسرے سیشن میں بھی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور انڈیکس میں پہلے 155 اور پھر 196پوائنٹس تک کا اضافہ ہو ا اور انڈیکس 40 ہزار 461 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس کا اختتام بھی122.10 کے اضافے کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 39.49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد30 انڈیکس 19386.06 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 77.83  پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29445.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 12 کروڑ 58 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 05ارب 11کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے پی آئی اے، ٹی آر جی اور فوجی فوڈز سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /نائلہ

وی این ایس ،اسلام آباد