ای سی ایل لسٹ پر نظرثانی کیلئے جائزہ کمیٹی قائم،کمیٹی کی سفارشات پر لسٹ سے نام نکالا جائے گا:فواد چوہدری

240

اسلام آباد، 02 نومبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد  حسین چوہدری نے کہا کہ ای سی ایل لسٹ پر نظرثانی کے لئے جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے  جو لسٹ پر کابینہ کو سفارشات بھجوائے گی،کراچی کی محرومیاں دور کرنے اور ترقی اپنا فریضہ سمجھتے ہیں، اب کراچی کی ترقی کے لیے اومنی گروپ پر تو بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ  کراچی کی ترقی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، دو ہزار ارب روپے اومنی گروپ، زرداری گروپ، دبئی اور لندن میں جائیدادوں پر خرچ کیا گیا، سندھ کے ایک ایک بچے کو پتہ ہے کہ ان کے ساتھ  کیا کیا ہوا ، کراچی پر ہائی پاور کمیٹی بنائی گئی ہے تاکہ کراچی کے مسائل کا جائزہ لیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، اضافے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں میں 3 ججز کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد اب  9 ججز اور ایک چیف جسٹس ہونگے۔

محکمہ شماریات ڈویژن پر مشتمل  پرویز خٹک کے زیر نگرانی لینڈ یوٹیلائزیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ پہلے مرحلے میں  150 کے قریب پرائم پراپرٹی کا فیصلہ کرے گی، پیر کو کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا جس کے بعد کمیٹی کابینہ کو رپورٹ کرے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم نے کابینہ میں  مہنگائی کے معاملے پر نوٹس لیا، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ غریب لوگ غربت کے چکر سے باہر نکلیں اس مقصد کے لیے  ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی  زیرِ نگرانی غربت کے خاتمے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  آف شور میں ڈرلنگ مشینری پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کر رہے ہیں، اس عمل سے فارن انویسٹمنٹ میں اضافہ ہوگا۔ 130 ملین یورو کا قرضہ پشاور ریپڈ بس کے ایکسٹینشن کے لئے منظور کریا گیا ہے، اسکے علاوہ گڑ کی بر آمد پر پابندی ختم کردی گئی ہے کابینہ میں گڑ کی پیداوار کے لئے آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے پی پی/ احسن/حامد

وی این ایس اسلام آباد