اسلام آباد میریڈیئن سپر لیگ 2 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

332

اسلام آباد، 22 جنوری ( اے پی پی): اسلام آباد میریڈیئن سپر لیگ  2 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اسلام آباد فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام سپر لیگ کے یونیفارم کی تقریب رونمائی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایم این اے عامر ڈوگر،ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی، صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن اشفاق حسین شاہ، اسلام آباد فٹبال فیڈریشن کے حکام، رسی بی آر کوآپریٹو سوسائٹی کے نمائندے اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن اشفاق حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراونڈ آباد ہوں تو فٹبال آباد رہے گا، جب صدر آیا تو فٹبال تباہی کے دہانے پر تھا۔ اس وقت ارادہ کیا کہ سب سے پہلے گھر کو ٹھیک کرنا ہے۔فٹبال کی بنیادوں کو ٹھیک کرنا دفتروں سے نکال کر گراونڈ پر لے کر آنا ہے۔فٹبال کی ترقی ہمارا مقصد ہے، مالی مسائل کے با وجود پہلے سے زیادہ ٹورنامنٹ کروائیں گے۔

اس موقع پر نائب صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن ایم این اے  عامر ڈوگر نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا  کافی  ٹیلنٹ  موجودہے جس سے  پاکستان فٹبال خوب ترقی کریگا۔موجودہ سپر لیگ اسلام آباد کے ٹیلنٹ کو ابھارے گا، اسلام آباد فٹبال کے حوالے سے بڑا سینٹر بن چکا ہے۔ نئی انتظامیہ فٹبال سے خوب واقف ہے اور فٹبال کے لئے کام کرےگی۔

صدر پنجاب فٹبال فیڈریشن سردار نوید حیدر کاکہنا تھا مارچ میں وسیع پیمانے پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا پلان بنایا جائیگا تاکہ ملک بھر سے فٹبال کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے۔

اے پی پی/ احسن/حامد

وی این ایس اسلام آباد