حکومت معیشت کی بہتری اور انسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: وزیراعظم

229

اسلام آباد، 29 جنوری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی اصلاح و بہتری اور بے پناہ انسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  کی زیر صدارت ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت کے بارے میں ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیراعظم کو ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت کے فروغ اور اعلیٰ تعلیم کیلئے زیادہ بجٹ مختص کرنے، تکنیکی مہارتوں میں اضافہ، انسانی وسائل کی ترقی، ڈیجیٹلائزشین اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے طریقوں اور حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن، ڈاکٹر طارق بنوری، یوسف حسین، چیئرمین ”اگنائیٹ“، کاروباری برادری کے نمائندوں، صنعتکاروں اور متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عطاءالرحمن نے ٹیکنالوجی کی حامل معیشت کی جانب پیشرفت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی-

اے پی پی / عمار برلاس /شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد