بغیر کھیلے اولمپک گیمز سے آوٹ ہونا باعث شرمندگی، حکومت نے ہر موقع پر ہاکی فیڈریشن کو سپورٹ کیا: اولمپئین منظور جونیئر

297

اسلام آباد، 29جنوری  (اے پی پی): ہاکی لیجنڈ اولمپئین منظور جونیئر  نے کہا ہے کہ بغیر کھیلے  ہی اولمپک گیمز سے آوٹ ہونا باعث شرمندگی ہے،  حکومت نے ہر موقع پر ہاکی فیڈریشن کو فنڈز دیئے ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ فنڈز دیتے جائیں اور کارکردگی کے بارے کوئی پوچھ گچھ نا ہو۔

اسلام آباد  میں وفاقی وزیر  برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا,سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سمیت دیگر شخصیات سے اولمپئینز نے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ  اولمپک گیمز 2020میں پاکستان ہاکی ٹیم شرکت نہیں کرے گی، کھیلے بغیر ہی اولمپک گیمز سے آوٹ ہونا باعث شرمندگی ہے، پرو  لیگ میں شرکت کے لیے ایک سال پہلے ہی فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے شمولیت کا کہا تھا، پرو لیگ میں شمولیت   معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سستی کا مظاہرہ کیا ۔ فیڈریشن نے شرکت کیلئے حیران کن طور پر  14کروڑ کے اخراجات ظاہر کئے گئے۔

منظور جونیئر  نے    ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ فیڈریشن بتائے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دیے گئے  فنڈز کہاں خرچ کیے گئے ، سندھ حکومت اور ہائیر کمپنی سےہاکی فیڈریشن کو  ملنے والے فنڈز  اور سپانسر کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے جونیئر ٹیم کے دورے پر کروڑوں کے فنڈز ضائع کئے گئے لیکن کارکردگی صفر ہے۔ہاکی کا ڈومیسٹک اسٹرکچر مکمل تباہ ہو چکا ہے، پاکستان میں ٹورنامنٹس نہیں ہو رہے تو فنڈذ کہاں جا رہے ہیں۔

 منظور جونیئر   نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان  اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا قومی کھیل کو تباہی سے بچائیں، وزیر اعظم عمران خان ہاکی فیڈریشن کا احتساب کریں۔

 اے پی پی/احسن /شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد

 

 

 

 

 

 

اے پی پی/ احسن