وزیراعظم پاکستان کی رات گئے  راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال اچانک آمد

267

 

اسلام آباد،  08  جنوری  (اے پی پی):  وزیراعظم  عمران خان  کی رات گئے  راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال اچانک آمد،  وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینٹر فیصل جاوید بھی ہمراہ تھے۔

انہوں نے پیڈی ایٹرک وارڈ اور فیملی یونٹ کا مفصل دورہ کیا۔ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ہسپتال میں علاج معالجے کے مجموعی معیار ، صفائی کی صورتحال اور ادویات کی فراہمی کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیرصحت عامر کیانی وزیر سے ہولی فیملی ہسپتال کے بارے میں مفصل رپورٹ کل شام تک جمع کروانے کی ہدایت کی۔

اے پی پی/حمزہ/فرح

وی این ایس  اسلام آباد