وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار اداکرےگی:وزیراعظم

235

اسلام آباد، 02جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،شہر قائد کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادار کرے گی۔

اسلام آباد  میں  وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں  شہر قائد میں وفاقی حکومت کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ  لیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  کراچی کے شہریوں کو درپیش ٹرانسپورٹ، پینے کاپانی ، سیوریج ، ہاؤسنگ اور دیگر مسائل کا مکمل ادراک ہے ، مسائل پر قابو پانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر برائے آبی ذخائر فیصل واؤڈا، گورنر سندھ عمران اسمعیل، ممبر صوبائی اسمبلی ثمر علی خان ، چیف ایگزیکیٹو کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ محمد صالح فاروقی، عدنان اصدر ، سیکرٹری مواصلات و دیگر اعلیٰ افسران نے  شرکت کی۔

اے پی پی/ظہیر/شاہ زیب

وی این ایس  اسلام آباد