وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد کی وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

277

اسلام آباد،15جنوری(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے گھر گئے،اور ان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ  بلاشبہ قادری خاندان اور عقیدت مندوں کیلئے یہ انتہائی رنج و غم کی گھڑی ہے، شیخ گل صاحب مبارک کا خیبر پختون خواہ میں اسلامی تعلیمات کی ترویج میں موثر کردار تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

 وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئےدعا بھی کی۔

اے پی پی /ناہید/حامد

سورس:وی این ایس اسلام آباد