پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 204 پوائنٹس کا اضافہ

238

اسلام آباد، جنوری 29 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں آج بروز منگل مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 204 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 624 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 124.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19 ہزار 531 جبکہ کے ایس ای آل شئیرز انڈیکس 139 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29 ہزار 601 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 177 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 147 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج مارکیٹ میں 15 کروڑ 47 لاکھ سے زائد شئیرز کا کاروبار 6 ارب 85 کروڑ سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 81 کھرب 10 ارب سے زائد رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے آج دیوان سیمنٹ، پی آئی اے اور فوجی فوڈز لیمیٹڈ سرفہرست رہے۔

 

اے پی پی /سعیدہ/شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد