اسلام آباد، 17جنوری (اے پی پی): 19ویں ایشین جونیئر ٹیم چیمپین شپ میں پاکستان نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان نےروایتی حریف بھارت کوپول میچ میں 1-2 سے شکست دے دی۔
تھائی لینڈ میں جاری 19ویں ایشین جونئیر اسکواش ٹیم چیمپئین شپ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے میچ میں پاکستان کےعباس زیب بھارتی پلیئر خلاگ کیخلاف 2-3 سے کامیاب ہوئے، جبکہ دوسرے میچ میں فرحان ہاشمی کو توشہنت شاہانی کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے لئے اس وقت پریشان کن بنا جب پاکستان کے حارث قاسم کوانجری کا سامنا کرنا پڑا لیکن انجری کےباوجودحارث قاسم نے میچ میں بھارتی کھلاڑی کیخلاف بھر پورمزاحمت مظاہرہ کیا اور فیصلہ کن میچ میں حارث قاسم 2-3 گیم سے فتح یاب ہوئے۔
چیمپئن شپ میں اس سے قبل بھی پاکستان نے چائنیز تائیپے کو 0-3 سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا اور کوریا کے خلاف بھی ٹیم ایونٹ میں فتح پائی۔ پول اے میں پاکستان 8 پوانٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
سینئر وائس پریذیڈنٹ شاہد علوی اور سیکرٹری پی ایس ایف طاہر سلطان کی ٹیم فتح پر مبارکباد دی۔
اے پی پی/ احسن/رضوان
وی این ایس اسلام آباد