پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںملا جلا رجحان ، 100 انڈیکس میں28.05 پوائنٹس کی کمی

275

اسلام آباد ، جنوری 17(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار میںملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 28.05 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 39,243.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی اور کاروباری حضرات کافی محتاط رہے۔ آج کاروباری سرگرمیوں کے آغا پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 271 پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 93پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 178 پر چلا گیا. اس کے بعد بھی مارکیٹ پر منفی رجحان غالب رہا اور پہلے 212 اور کچھ دیر بعد 486 پوائنٹس تک کی کمی سے انڈیکس 38 ہزار 785 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ اس کے بعد مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی اور ایک وقت پر انڈیکس میں 20 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ہوا لیکن یہ تبدیلی لمحاتی ثابت ہوئی اور انڈیکس ایک بار پھر منفی زون میں چلا گیا جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا ۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 17.78 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 18,746.72 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 46.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ28,865.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 332کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 176کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مارکیٹ میں آج 10 کروڑ 42 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 05 ارب 37کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 79کھرب 11ارب سے زائد رہا۔

آج کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب ، ٹی آر جی اور کے الیکٹرک سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ/شاہ زیب

وی این ایس