سونے کی فی تولہ قیمت 250روپے میں کمی

552

اسلام آباد، جنوری 22 (اے پی پی): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعہ فی تولہ سونے کی قیمت میں ڈھائی سو روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد آج فی تولہ سونا کل کے 69 ہزار ایک سو روپے کے مقابلے میں 68ہزار 850 روپے فی تولہ پر فروخت ہوا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کی کمی کے بعد کل کے 59ہزار 242 کے مقابلے میں 59ہزار 028 روپے رہی ۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت کسی تبدیلی کے بغیر 880.00 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 754 روپے 45 پیسے رہی۔

اے پی پی / سعیدہ/فاروق

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد