پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 409.34 پوائنٹس کی کمی

264

اسلام آباد ، فروری25 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 409.34 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39606 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 016 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میں20 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40ہزار 037 پوائنٹس پر چلا گیا. لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان نظر آیا اور انڈیکس منفی زون میں داخل گیا جس کے بعد انڈیکس میں پہلے 111 اور پھر 167 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 39ہزار 848 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مجموعی طور پر پہلے سیشن کے دوران انڈیکس زیادہ تر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا ۔

 دوسرے سیشن میں بھی کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہو ا اور انڈیکس میںآغاز میں ہی پہلے 264 اور پھر 457 پوائنٹس تک کی کمی واقع ہو ئی جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 558 پوائنٹس پر آگیا ۔ اس کے بعد بھی سرمایہ کار محتاط نظر آئے اور مارکیٹ پر منفی رجحان غالب رہا کاروبا ر کا اختتام بھی 409.34 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 199.23 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 19090.73 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 224.54 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ28792.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 220کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 33ہزار 964 سودوں میں 06کروڑ 78 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 03ارب 65کروڑ روپے سے زائد میں ہوا ۔

 آج سب سے زیادہ اضافہ بھینیرو ٹیکسٹائیل ملز، سنوفی ایونٹس اور بلیسڈ ٹیکسٹائیل لیمیٹڈ کے شیئر زکی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی نیسلے پاکستان ، وئیتھ پاکستان اور واہ نوبل کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی ۔ کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب ، صدیق سنز ٹن ، یونائیٹڈ بینک ، پاک الیکٹرون، کے الیکٹرک ، الطہور لیمیٹڈ، پاک انٹرنیشنل بلک ، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمینٹ اور لوٹے کیمیکل سرفہرست رہے۔

 

اے پی پی / سعیدہ( 16:37)/فاروق( 16:40)

وی این ایس، اسلام آباد