انٹر بینک میں ڈالر مستحکم ، اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا

284

اسلام آباد ،01 فروری  (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز ڈالرکی قدر میں استحکام رہا جس کے بعدآج انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 23 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں بیس پیسے کا اضافہ ہوا جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

آج اوپن مارکیٹ میں یورو 159.25 ، جیپنیز ین 01.27، سعودی ریال 36.95 برٹش پاﺅنڈ 181.25 جبکہ یو اے ای درہم 37.95 روپے پر بند ہوا ۔

اے پی پی / سعیدہ / حامد

سورس:وی این ایس،اسلام آباد