وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی حکومت کو کرک اور ڈی آئی خان میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے مؤثر پلان تشکیل دینےکی ہدایت

249

اسلام آباد،  01  فروری (اے پی پی): وزیر اعظم عمران  خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں واضح تبدیلی لانا موجودہ حکومت کا منشور ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی بہتری کے لیے پچھلے دور میں کیے جانے والے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں تبدیلی کا عمل مستحکم ہو اور لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی آئے۔

کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف  کے ممبران قومی اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان   نے  صوبائی  حکومت کو ہدایت کی  کہ کرک اور ڈی آئی خان میں پینے کے پانی کے حل کے لیے مؤثر پلان تشکیل دیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف صوبے بلکہ ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے  ممبران کے مسائل کو  ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی   بھی کرائی۔

ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر  علی امین گنڈاپور، ممبران قومی اسمبلی شاہد احمد، نورین فاروق ابراہیم، شاندانہ گلزار اور محمد یعقوب شیخ،  معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل چن اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔

اے پی پی/حمزہ رحمٰن/قراۃالعین

 

سورس:  وی این ایس اسلام آباد