بھارتی جارحیت پر پاکستان مناسب جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

258

اسلام آباد 26 فروری (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستان مناسب جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سرکاری میڈیا سے مختصر گفتگو میں شاہ محمود نے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اعلی سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

اے پی پی/ حمزہ رحمٰن14:19/رضوان14:24

سورس: وی این ایس اسلام آباد