اسلام آباد، 23فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مذکورہ مدرسے سے متعلق بے بنیادپروپیگنڈہ کررہاتھا، بھارت کا بہاولپورمدرسے کوجیش محمدکاہیڈکوارٹرقراردیناحقائق کے منافی ہے اور بہاولپور مدرسے کاکشمیرمیں ہونے والی کارروائیوں سےکوئی تعلق نہیں ہے۔
چوہدری فواد حسین نے گزشتہ روز ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکافیصلہ ہوا ہے۔ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدجاری ہے بہاولپورمیں ایک مدرسے کاانتظام پنجاب حکومت کے حوالے کیاگیاہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس مدرسے میں700کےقریب طالبعلم زیرتعلیم ہیں پنجاب حکومت میڈیاکےنمائندوں کومدرسے میں لے کرجائے گی،میڈیانمائندگان خودحقائق کامشاہدہ کرسکیں گے۔
اے پی پی/عمار برلاس/رضوان
وی این ایس اسلام آباد