آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلوں کو سراہا

298

راولپنڈی، 22 فروری (اے پی پی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ اور باگسار سیکٹر کا دورہ کیا ۔آرمی چیف کو مقامی فارمیشن کمانڈرز کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلوں کو سراہا ۔

اس موقع پر مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسروں سےگفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار کاکہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،لیکن ہم خوفزدہ ہوں گے اور نہ ہی کسی قسم کے دباؤ میں  آئیں گے۔ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شدت کی مہم جوئی کا اتنی ہی شدت سے جواب دیا جائے گا۔

اے پی پی /حمزہ /فاروق

سورس: آئی ایس پی آر-وی این ایس، راولپنڈی