سعودی ولی عہد کے دورے سے سرمایہ کاری کے نئے باب کھلیں گے:عبدالرزاق داؤد

225

اسلام آباد،17 فروری (اے پی پی): وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے  کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے سرمایہ کاری کے نئے باب کھلیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ملک میں سرمایہ کاری کا منظر نامہ تبدیل ہورہا ہے،چین،جاپان،ترکی ،ملائشیاءاور دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،توقع ہے کہ برآمدات میں جلد نمایاں اضافہ ہوگا۔

اے پی پی/وسیم/عمار برلاس/رضوان

وی این ایس  اسلام آباد