سماجی و معاشی ترقی کے لئے نظام تعلیم کو بہتر اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے: صدر مملکت

323

اسلام آباد، 25 فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی و معاشی ترقی کے لئے نظام تعلیم کو بہتر اور اسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے آج تبدیل ہونا آسان ہے، حکومت میں اس حوالے سے درکار جذبہ اور جنون موجود ہے، نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

پیر کو یہاں ایوان صدر میں تعلیم کے حوالے سے قومی سیمینار سے خطاب میں  صدر مملکت نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کے لئے نظام تعلیم کو بہتر کرنا ہو گا، اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، حکومت تعلیم کے شعبے میں ترقی پر یقین رکھتی ہے، اس حوالے سے نظام تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جانا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیکھنے کا عمل مشاہدے سے شروع ہوتا ہے اور حاصل تجربہ کو اگلی نسل تک منتقل کرنا ہی در اصل تعلیم ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود، ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

اے پی پی/ عمار برلاس(21:50)/حامد(21:56)