نیب قانون میں اگر کوئی ترمیم ہوئی تو وہ نیب کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہو گی:چوہدری فواد

241

اسلام آباد،25فروری(اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ نیب قانون میں اگر کوئی ترمیم ہوتی ہے تو وہ نیب کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہو گی، احتساب بلا تفریق ہو رہا ہے ۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والوں کو بھی پکڑا گیا ہے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانونی طور پر فیصلہ دیا  ہے کہ نواز شریف کی ضمانت قانونی طور پر ممکن نہیں ۔علاج کیلئے باہر جانا ایمنیسٹی ہوگا اورایسی صورت میں  آدھی جیلیں خالی ہو جائیں گی ، یہ لوگ اقتدار میں رہیں تو ٹھیک اقتدار ختم ہوجائے تو بیمار ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ  پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے اچھا کیس لڑا جبکہ سارے کیسز ہمارے دور سے پہلے کے ہیں، نیب  میں ہم نے ایک ملازم  بھی بھرتی نہیں کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کا گورنر، نیشنل بینک کا صدراور ایس ای سی پی کا چیئرمین گزشتہ حکومت کے ساتھ منی لانڈرنگ میں پارٹنر تھے۔

اے پی پی /ناہید(21:12)/حامد(21:30)