پشاور، 2فروری 2019(اے پی پی): معروف فلم سٹار ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔پشاور پی ایس ایل سیزن فور کے کے لیے ماہرہ خان پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی،ماہرہ خان کو زلمی فیملی میں ایک بار پھر خوش آمدید کہا گیا ہے۔دوسری جانب پشاور زلمی کی کٹ لانچنگ تقریب پیر کو گورنر ہاوس پشاور میں ہو گی جس میں ٹیم کے کپتان ڈیرن سمی خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ پشاور زلمی کا ٹیم ترانہ اپنے منفرد انداز میں پیش کریں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ فورکے مقابلے 14فروری سے متحدہ عرب امارت میں شروع ہو رہے ہیں جس میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے مابین کھیلا جائے گا۔
اے پی پی /صائمہ حیات / حامد
وی این ایس پشاور