ورلڈ سمٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی وژن کو بہت سراہا گیا: شاہ محمود قریشی

319

دبئی،10فروری(اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان نے جو تحریک انصاف کا وژن ورلڈ سمٹ میں پیش کیا  اسے بہت سراہا گیا ہے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ورلڈ سمٹ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب نے دنیا کے سامنے اپنا وژن رکھا کہ سیاست میں آنے کیلئے کس چیز سے انہیں ترغیب ملی، سیاست میں آنے کی بنیادی وجہ کیا تھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی لبنانی وزیر اعظم سعد الدین رفیق الحریری سے بہت اچھی نشست رہی، ملاقات میں تبادلہ خیال ہوا کہ کیسے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انہیں دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے مزید کہا  کہ  پاکستان کو جو دو این آر او ملے تھے اس کا ہمیں کوئی اچھا تجربہ  نہیں ہوا اب کوئی نیا این آر او نہیں ہو گا۔

اے پی پی /ظہیر/حامد

سورس:وی این ایس ،  دبئی