وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایگریکلچر اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

294

اسلام آباد ، یکم فروری(اے پی پی):  آج   بروز جمعہ  وزیر اعظم عمران خان  کی زیر صدارت ایگریکلچر اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے زراعت کے شعبہ کے فروغ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں ملکی صلاحیت سے مکمل طور پر مستفید ہونے کیلئے وفاقی حکومت اس سلسلہ میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی جبکہ چین سمیت دوست ممالک کی جانب سے ٹیکنالوجی و دیگر معاونت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیلئے صوبوں سے سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے ملک میں زراعت کے شعبہ کو مستحکم کرنے اور ملکی زراعت کے فروغ کے سلسلہ میں چین سمیت دوست ممالک کی جانب سے ٹیکنالوجی و دیگر معاونت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیلئے صوبوں سے سفارشات طلب کر لیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی کے علاوہ صوبائی وزراء برائے محکمہ زراعت، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور زراعت سے متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اے پی پی/ظہیر/ شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد