پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 313.18 پوائنٹس کا اضافہ

248

اسلام آباد ، فروری 01(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 313.18  پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41112.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 799 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میں پہلے181 اور پھر 228پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41 ہزار 027 پوائنٹس پر چلا گیا.

دوسرے سیشن میں بھی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی ,انڈیکس میں 407پوائنٹس تک کا اضافہ ہو ا اور انڈیکس 41 ہزار 207 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس کا اختتام بھی 313.18 کے اضافے کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 159.80 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد30 انڈیکس 19737.77 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 162.57 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29825.99  پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 18 کروڑ76  لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 06ارب76 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا ۔ آج کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب ، دوست سٹیل اور پاک الیکٹرون سرفہرست رہے۔

اے پی پی /سعیدہ/حامد

سورس:وی این ایس ،اسلام آباد