پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 508.71 پوائنٹس کا اضافہ

244

اسلام آباد ، 04 فروری (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 508.71 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41621.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 112 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں پہلے357 اور پھر 392پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41 ہزار 504پوائنٹس پر چلا گیا.

دوسرے سیشن میں بھی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی ,انڈیکس میں 492پوائنٹس تک کا اضافہ ہو ا اور انڈیکس 41 ہزار   605 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس کا اختتام بھی 508.71کے اضافے کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 261.37 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد30 انڈیکس 19999.14 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 285.72 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 30111.71پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 25کروڑ38  لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 09 ارب83 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب ، کے الیکٹرک اور از گارڈ نائن سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /نائلہ

وی این ایس ،اسلام آباد