پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 269.75 پوائنٹس کا اضافہ

259

اسلام آباد ، 12فروری )اے پی پی: ( پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 269.75  پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40596.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بازار حصص میں تمام دن کاروبار میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا ۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 326 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان سے نظر آیا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 35پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 290پوائنٹس پر چلا گیا لیکن اس کے بعدکاروبار میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں پہلے 123اور پھر 243 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 569 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

دوسرے سیشن میں بھی کاروبار میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا ۔ ایک وقت پر انڈیکس میں 56 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 270 پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد ایک بار پھر سرمایہ کار متحرک ہوئے اور انڈیکس میں پہلے 142 اور پھر 307 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس کے باعث انڈیکس 40 ہزار 533 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ منف میں مثبت رجحان جاری رہا اور انڈیکس کا اختتام بھی 269.75 کے اضافے کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 159.20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد30 انڈیکس 19,451.20 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 108.87 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29,408.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کا کاروبار ہو اجس میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ، 143 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 16کروڑ50  لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 06 ارب53 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 80 کھرب 64 ارب سے زائد رہا ۔آج کاروبار کے لحاظ سے ایز گارڈ نائن ، کے الیکٹرک ، یونٹی فوڈز اور ڈی جی کے سیمنٹ سرفہرست رہے۔

اے پی پی/ سعیدہ /ریحانہ

وی این ایس اسلام آباد