کراچی،09 فروری(اے پی پی ): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چھٹی کثیر القومی امن مشق2019 کے انعقاد پرپاک بحریہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن مشق میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کا عزم ایک ہے، امن کے لئےسب متحد ہیں ۔
پاک بحریہ کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ کی میزبانی میں جاری چھٹی کثیر القومی مشق امن کاآج دوسرا روز ہے،گورنر سندھ نے پاکستان کے لئے اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا ہے جبکہ امن مشق2019 میں شرکت کرنے والے ممالک کو خوش آمدید کہا ہے۔
اے پی پی /عماربرلاس /حامد
سورس:وی این ایس کراچی