بحر ہند میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں:صدر مملکت

192

کراچی،09فروری(اے پی پی ):صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بحر ہند میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ہفتہ  کے روز  پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی اور غیر علاقائی بحری قوتوں کی موجودگی سے بحر ہند کی اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے اور  ہمارے  بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے پر امن سمندر ناگزیر ہے۔

تقریب سے خطاب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ مشق امن میں تمام ممالک ‘امن کے لیے متحد’ کے ایک عزم کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔پاک بحریہ نے  بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت خلیج عدن میں تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کا آغاز کیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔میری ٹائم سیکٹر کی آگاہی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میر ی ٹائم افیئرز اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس تین روز تک کراچی میں جاری رہے گی۔

اے پی پی /عمار برلاس /حامد

سورس:وی این ایس کراچی