پاکستان میں پی ایس ایل کے آٹھ میچز کا انعقاد تاریخی موقع ہے، کامیابی پرتمام  اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جاوید آفریدی

232

کراچی، 10 مارچ ( اے پی پی): چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی  نے کہا ہے کہ کہ کراچی آمد پر پوری ٹیم انتہائی خوش ہے، پاکستان میں پی ایس ایل کے آٹھ میچز کا انعقاد تاریخی موقع ہے، اس کامیابی پر پی سی بی ، حکومت پاکستان ، پاکستان آرمی اور تمام سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کےلئے پشاور زلمی پورا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا اور  کراچی آمد کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ  پاکستان آنیوالے تمام فرنچائزز کے غیر ملکی کھلاڑی ہمارے مہمان اور ہیرو ہیں، انشاللہ پی ایس ایل فور کے پاکستان میچز ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں بڑا قدم ثابت ہوں گے اور وہ دن دور نہیں جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

وی این ایس اسلام آباد