افغانستان میں قیام امن پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے، شاہ محمود قریشی

262

استنبول  ،22 مارچ (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ   افغانستان میں قیام امن نہ صرف افغانستان کے لیے بلکہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے   افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے دوران ملاقات میں کیا۔ ملاقات  میں افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہم شروع دن سے “افغان سربراہی(Afghan owned) مذاکرات کے حامی ہیں ، انھوں نے  آگاہ کیا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنی مشترکہ ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔

افغان وزیر خارجہ  نے ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کی پاکستان کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا ۔

وی این ایس ، استنبول