ای سی  سی  نے پاکستان بناوؤسرٹیفیکیٹ کیلئے بینکوں کو 18 کروڑ روپے گرانٹس فراہم کرنے کی منظوری دے دی

242

اسلام آباد، مارچ05 (اے پی پی): اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے پاکستان بناوؤسرٹیفیکیٹ کیلئے بینکوں کو 18 کروڑ روپے گرانٹس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

‏‏وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا  اجلاس  ہو ا جس میں  مختلف اداروں کو گرانٹ کی فراہمی اور منصوبوں  کی منظوری دی گئی۔

 ای سی سی  نے ایف سی اور ایف آئی اے کو 76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹس فراہم کرنے کی منظوری دی جبکہ ‏ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاوراورایف آئی اےہیڈ کوارٹر کیلئے  اضافی گرانٹ بھی منظور کی گئی ، وزارت داخلہ نے دونوں منصوبوں کیلئے 76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ طلب کی تھی۔ وزارت داخلہ کو ایک ارب 81 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹس جاری کرنے کی بھی  منظوری دی ۔

‏ای سی سی نے فضل گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو گیس فراہمی کی  بھی منظوری دے دی جبکہ فضل گیس فیلڈ سے 9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 ‏‏ای سی سی نے ایل این جی ٹرمینل کا قیام فوری طور پر عمل میں لانے اور پورٹ قاسم پر اگلے موسم سرما سے پہلے گیس ٹرمینل تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔

وی این ایس، اسلام آباد

 

اے پی پی/وسیم(18:22)/حامد(18:39)