حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے  کے لئےپرعزم ہے،خسرو بختیار

237

اسلام آباد 05مارچ  (اے پی پی): وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتھو الانگو کی ملاقات۔ملاقات کے دوران وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں ورلڈ بینک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے  کے لئےپرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تمام علاقوں کی مساوی ترقی کے لئے  کوشاں ہے، ورلڈ بینک حکومت کی علاقائی مساوی ترقی کی کوششوں میں تعاون کر سکتا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت کے اعلی حکام شریک ہوئے ۔

وی این ایس اسلام آباد