سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے  موسمیاتی تبدیلی کیجانب سے حکومتی اداروں کو پلاسٹک فری بنانے کی سفارش

270

اسلام آباد، 05مارچ  (اے پی پی): :  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے موسمیاتی  تبدیلی  نے حکومتی اداروں کو پلاسٹک فری بنانے کی سفارش کردی،چیئرپرسن کمیٹی شیریں رحمان کہتی ہیں بڑے شہروں کے ہوائی معیار کو مانیٹر کرنے کا کوئی نظام ہی نہیں جبکہ حکومت کو پلاسٹک کے نقصانات پر عوامی آگاہی مہم چلانی چاہئے۔

منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی  تبدیلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ  دنیا کے بڑے شہروں میں شہریوں کو روزمرہ کی ایئر کوالٹی سے آگاہ کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے ہاں  ائیر کوالٹی کو مانیٹر کرنے کا  کوئی نظام ہی موجود نہیں ہے ۔ چیئرپرسن کمیٹی نے وزارت موسیماتی تبدیلی کے حکام کو ہدایت کی کہ پلاسٹک کے نقصانات  کے حوالے سے عوامی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے ۔ اجلاس میں حکومتی اداروں  کو پلاسٹک فری بنانے کے لئے قرارداد بھی پیش کی گئی جبکہ اجلاس میں   وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی  زرتاج گل  کے علاوہ سینیٹر سکندر میندھرو، سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر اسد علی جونیجو، سینیٹر ستارہ ایاز  نےبھی  شرکت کی ۔

وی این ایس، اسلام آباد

 

اے پی پی/سحر/13:54/طاہرمحموداعوان /02:11