کراچی،21مارچ (اے پی پی): چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کا انعقاد آج کراچی میں ہوا۔اجلاس میں بحریہ فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں پر نیول چیف کو بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اجلاس میں نیول اسٹاف کوبحریہ فاؤنڈیشن کے سی فوڈ پراسیسنگ پلانٹ اور مستقبل کے دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔بحریہ فاؤنڈیشن میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سےمختلف النوع پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف نے بحریہ فاؤنڈیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سورس:وی این ایس ،کراچی











