اسلام آباد،10 اکتوبر ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی خود کشی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان طالبہ کی خود کشی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔
وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو مرحومہ کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لینے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔











