پی ایس ایل فور کا تیسرا مرحلہ، انٹرنیشنل کھلاڑی کراچی میں جلوا  دکھانے کو تیار

380

اسلام آباد، 9 مارچ ( اے پی پی): پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں شرکت کے لئے انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان  پہنچ گئے، شین واٹسن، ڈیون براو، رونکی سمیت دیگر کھلاڑی کراچی میں آج  کرکٹ کے میدان  میں جلوا دکھانے کو تیار ہیں۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز کے جارحانہ بلے باز شین واٹسن کی 14 سال بعد پاکستان  آئے ہیں اور  کراچی میں کرکٹ فینز کے سامنے جلوہ گر ہونے کے لئے  بے قرار ہیں، کوئٹہ گلیڈیٹرز کے دیگر انٹرنیشنل کھیلاڑوں میں  ریلے روسو، ڈیون براو بھی کراچی پہنچ چکےہیں۔

 انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کراچی کنگ کے  روی بوپارا، کولنگ مونرو، انگرام اور  لیونگ سٹون اپنی فرینچائز کے ہوم گراؤنڈ پر پرفارم کرینگے،دیگر کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوک رونچی، سمت پٹیل ، کیمرون ڈیلپورٹ، اور فلپ سالٹ بھی کراچی پہنچ چکے گئےجبکہ پشاور زلمی اور پاکستانی کرکٹ فینز کے ہر دل عزیز ڈیرن سیمی  ہمراہ اپنی پوری ٹیم  پاکستان آئیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پی ایس ایل میں اگلے مرحلے تک رسائی کے لئے لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔تینوں ٹیوں میں سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں اپنی جگہ بنا سکیں گی، اسلام آباد اور  کراچی کے 8.8 پوانٹس کے ساتھ 3 اور 4 تھے نمبر پر ہیں جبکہ لاہور قلندرز 6 پوانٹس کے ساتھ 5 نمبر پر موجود ہے۔

وی این ایس اسلام آباد