ملک سے غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اسد عمر 

202

 

 

اسلام آباد، مارچ 19(اے پی پی): وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہےجبکہ انسانی وسائل میں سرمایہ کاری اور ملک سے غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کاانسانی وسائل کی ترقی کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  انسانی وسائل تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنایا  جائیگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت کو زیادہ سے زیادہ اوپن  اور شفاف بنانا ہوگا۔  ہم پارلیمنٹ اور احتساب کرنیوالے اداروں کو مضبوط  کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر کافی کام ہو چکا ہےاورحکومت  سماجی اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

وی این ایس،اسلام آباد