بیجنگ،19مارچ(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ہمراہ بیجنگ میں پہلے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک مذاکرات کا آغاز ہو ا۔ان مذاکرات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے،ہم کٹھن حالات میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چین کی عوام اور حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لئے چین کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا موقف قابل ستائش ہے۔
مذاکرات میں دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سورس:وی این ایس، بیجنگ











