تحریک انصاف کا یوم تا سیس،جدہ میں شاندار تقاریب کا اہتمام

296

جدہ،اپریل26(اے پی پی ):جدہ میں تحریک انصاف کے متوالون نے تحریک انصاف کے یوم تا سیس کے موقع پر شاندار تقاریب کا اہتمام کیا ۔سعودی عرب کے دیگر شہروں میں ہونے والی تقریب کے علاوہ جدہ میں دو بڑی تقاریب منعقد ہوئیں،جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

جدہ کے ایک تقریب میں مہمان خصوصی سابقہ وزیر چوہدری شہباز جبکہ دوسری تقریب میں پی ٹی آئی کے سابقہ نائب میڈل ایسٹ کوآرڈینیٹر ظفر علی خان تھے ۔

مقررین نے وزیر اعظم کے تمام اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ستر سالوں بعد ملک میں ایک ایماندار اور محب وطن قیادت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے اس لیے تمام کرپٹ لوگوں کی نیندین حرام ہو چکی ہیں،مقررین نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات پہنچانے کیلئے وزیر اعظم اپنے وزراء کی کارکردگی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

منعقدہ تقاریب میں قومی نغمےاور پارٹی نغمے گائے گئے جبکہ یوم تا سیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

وی این ایس ، جدہ