ضلع خیبر میں سکول داخلہ مہم کا آغاز،رواں سال 8 لاکھ بچوں کو داخل کرایا جائے گا: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

342

پشاور،8 اپریل(اے پی پی): وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے  مشیر وزیراعلی خیبر پختون خواہ برائے تعلیم ضیاءاللہ بنگش کے ہمراہ  مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج ضلع خیبر میں بچوں کی سکول داخلہ مہم کا آغاز کردیاگیاہے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال 8 لاکھ بچوں کو سکول میں داخل کرایا جائے گا جن میں بیشتر تعداد ان بچوں کی ہے جو اسکول نہیں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں لاسکیں اور مختلف تعلیمی نظاموں کو اکٹھا کرکے ایک نظام بنادیا جائے۔ملک میں اس وقت تین قسم‫ کا تعلیمی نظام چل رہا ہے اس لیے حکومت یکساں تعلیمی نصاب رائج کرنے کی جانب قدم بڑھارہا ہے۔ ملک میں تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے اور یونیورسٹیوں کو اچھا کرنا ہے۔

وی این ایس ، پشاور