اسلام آباد، 10اپریل(اے پی پی ):پاکستان میں نئے تعینات افغان سفیر مشال عاطف کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں افغانستان کی صورتحال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
افغان سفیر نے نے علاقائی امن بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی ۔
اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار نبھاتا رہے گا ۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور افغان سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔
وی این ایس ، اسلام آباد