پاکستان  سومالیہ سمیت تمام افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں  ہے:شاہ محمود قریشی

1000

اسلام آباد،10اپریل(اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے  کہا کہ ‏معیشت کا فروغ ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے، ہم سومالیہ سمیت تمام افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار  وزیر خارجہ  نے  بدھ  کے روز  دفتر خارجہ میں پاکستان میں سومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی سے ملاقات میں کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی، ماحول، تعمیرات اور ہیلتھ کیئر سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی  اتفاق کیا گیا۔

وی این ایس ، اسلام آباد