پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کابحرین کی بندرگاہ کا دورہ

261

اسلام آباد، 14 اپریل (اے پی پی): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نےبحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیاجہاں پر پاکستان کے نیول ، ائیر اتاشی  اور رائل بحرین نیول فورسز کے نمائندگان نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈ رائل بحرین نیول فورسز اور بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر سے ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا،

دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا ان مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پی این ایس شمشیر ریجنل میری ٹائم کی کمانڈ  پاک بحریہ کر رہی ہے اور پی این ایس شمشیر ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول اور کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے تحت آپریشنز سر انجام دے گا ۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد